آئی سی سی رینکنگ،بابراعظم کی ٹیسٹ میں تنزلی

دبئی (اُمت نیوز)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل ( آئی سی سی ) نے نئی عالمی رینکنگ کا اعلان کردیا، ٹیسٹ پلیئرز کی رینکنگ میں بابراعظم کی مزید ایک درجہ تنزلی جبکہ ون ڈے بادشاہت برقرار ہے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ ٹیسٹ کھلاڑیوں کی عالمی درجہ بندی میں نیوزی لینڈ کے کین ولیمسن پہلے نمبر پر براجمان ہیں جبکہ آسٹریلیا کے اسٹیو اسمتھ 882 رینٹنگ پوائنٹس کے ساتھ چار درجہ ترقی پاکر دوسری پوزیشن پر آگئے ہیں،
فہرست میں آسٹریلیا کے مارنو لبوشین 873 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے جبکہ کینگروز کے ہی بیٹر ٹریوس ہیڈ 872 پوائنٹس کے ہمراہ چوتھی پوزیشن پر قابض ہیں، انگلش بیٹر جو روٹ 4 درجے تنزلی کے بعد پانچویں جبکہ کپتان بابراعظم چھٹے نمبر پر آگئے ہیں، انکے ریٹنگ پوائنٹس کی تعداد 862 ہے۔
دوسری جانب ون ڈے میں بابراعظم کی بادشاہت برقرار ہے، وہ بدستور 886 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر قابض ہیں جبکہ فخر زمان اور امام الحق تیسری اور چوتھی پوزیشن پر براجمان ہیں۔
ٹی20 کی عالمی رینکنگ میں بھارت کے سوریا کمار یادیو پہلے جبکہ محمد رضوان اور کپتان بابراعظم بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن پر قابض ہیں۔