کراچی میں لڑکی سے سرعام زیادتی کی کوشش

کراچی (اُمت نیوز)اوباش کی گلستان جوہر مغل پورہ میں لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش، ملزم کی دن دیہاڑے لڑکی کیساتھ بدسلوکی کوشش کی ویڈیوسوشل میڈیا پروائرل ہوگئی۔ سوشل میڈیا پروائرل ویڈیو میں اوباش نوجوان کو ٹی شرٹ اور نیکرپہنے دیکھا جاسکتا ہے،کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں ملزم گلی سے گزرنے والی برقعہ پوش لڑکی کو دیکھ کر اسے پکڑنے کی کوشش کرتا ہے لیکن لڑکی کی مزاحمت کرنے پر ملزم فرار ہوگیا۔ یہ افسوسناک واقعہ گلستان جوہر بلاک 4، مغل ہزارہ گوٹھ کے قریب پیش آیا جہاں 2 روز قبل راہ گزرتی لڑکی کے ساتھ ایک شخص نے انتہائی غیر اخلاقی حرکت کرتے ہوئے زیادتی کی کوشش کی،ملزم نے عبایا پہنی لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی جس کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آئی ہے۔