نیویارک (اُمت نیوز) وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نجی دورے پر امریکا پہنچ گئے ہیں۔
ذارئع کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری 3 دن تک امریکا میں قیام کریں گے۔
ذرائع نے بتایا کہ وزیر خارجہ بلاول امریکی تھنک ٹینک کے زیر اہتمام کانفرنس میں شرکت کریں گے، ان کے اس دورے کے تناظر میں سفارتی سطح پر ملاقاتوں کے لیے بھی کاوشیں جاری ہیں۔وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا اس دوسرے پر پاک، امریکہ دوطرفہ تعلقات، چیلنجز اور علاقائی صورتحال پر گفتگو کا امکان ہے۔
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو جاپان کا دورہ مکمل کرکے امریکا پہنچے ہیں۔