لاہور: استحکام پاکستان پارٹی کے رہنما عون چوہدری نے درخواست میں مؤقف اپنایا ہے کہ پی ٹی آئی کی سرگرمیاں خلاف قانون ہیں، تحریک انصاف کی قیادت نے قومی اداروں اور شہدا کی یادگاروں پرحملے کیے۔
عون چوہدری نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی ہے کہ ریاست اور اداروں کیخلاف سرگرمیوں کی بنیاد پر پی ٹی آئی پر پابندی عائد کی جائے۔
چئیرمین پی ٹی آئی کے بیانات پر وزیر دفاع کے چیف جسٹس کو لکھے گئے خط کی کاپی بھی پٹیشن کا حصہ بنائی گئی ہے۔