2 ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے، مار مار کر بھرکس نکال دیا

کراچی: 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہوں نے مار مار کر ڈاکوؤں کا بھرکس نکال دیا۔

کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 کے قریب 2 مبینہ ڈاکو شہریوں کے ہتھے چڑھ گئے۔اسٹریٹ کرمنلز کے ستائے شہریو ں نے سارا غصہ ان ڈاکووں پر نکال دیا اور  مار مار کر  برا حال  کر دیا ۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ مشتعل ہجوم کے تشدد اور فائرنگ سے مبینہ ڈاکو شدید زخمی ہو گئے۔

واقعے کی اطلاع پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور دونوں زخمی ملزمان کو ہجوم سے چھڑوا کر ہسپتال منتقل کر دیا جہاں کڑی نگرانی میں علاج کے بعد ان سے تفتیش کی جائے گی۔