اسلام آباد کی مقامی عدالت نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں 19جولائی تک توسیع کر دی گئی۔
نجی ٹی وی کے مطابق جوڈیشل مجسٹریٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی آج حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19جولائی کو نئی کچہری میں پیش ہونے کی ہدایت کردی،جوڈیشل مجسٹریٹ نے ضامن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔