اسلام آباد:پاکستان اور یو اے ای کے مابین 10 ہزار میگا واٹ توانائی منصوبے کا معاہدہ طے پاگیا۔
پاکستان اوریو اے ای کے درمیان ایم او یو پر دستخط کی تقریب میں وزیر اعظم شہبازشریف اور یو اے ای کے وزیر صنعت وٹیکنالوجی سلطان الجابر نے شرکت کی۔
وزیراعظم شہباز شریف کا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یو اے ای نے ہر مشکل میں پاکستان کاساتھ دیا، آئی ایم ایف سے ڈیل کے دوران یواے ای کا کردار کلیدی رہا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان معاہدہ خوش آئند ہے، اس پروجیکٹ کی استعداد کار 10ہزار میگا واٹ ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کے بڑے مواقع موجود ہیں۔
یو اے ای کے وزیرصنعت وٹیکنالوجی سلطان الجابرکا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یواےای اور پاکستان کے تعلقات اہمیت کے حامل ہیں، آج بہت اہم ایم او یو پر دستخط کیے گئے ہیں، اوران دستاویز پر دستخط کرنامیرے لیے باعث مسرت ہے۔