کراچی(اسٹاف رپورٹر) گلستان جوہر واقعے میں ملوث اوباش نوجوان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دیدی گئی۔ پولیس حکام کے مطابق 3 رکنی ٹیم کی سربراہی ایس پی گلشن کریں گے، ٹیم میں 2 ایس ایچ اوز شامل ہیں۔پولیس ذرائع کا دعویٰ ہےکہ متاثرہ لڑکی کی شناخت کرلی گئی، اہلخانہ قانونی کارروائی کیلئے راضی نہیں۔
علاوہ ازیں گلی کے چوکیدار کو شامل تفتیش کرلیا گیا، چوکیدار واقعے کے وقت موجود تھا مگر ملزم کو پکڑنے کی کوشش نہیں کی، پولیس کے مطابق ملزم کی شناخت تکنیکی لحاظ سے مشکل ہے، کیونکہ ماسک پہنا ہوا تھا تاہم انٹیلی جنس ذرائع استعمال کئے جائیں گے۔