نیو دہلی (نیٹ نیوز) باس ڈی لیڈ کی شاندار آل راؤنڈ کارکردگی کے باعث ہالینڈ نے سکاٹ لینڈ کو پانچ وکٹوں سے شکست دے کر ون ڈے ورلڈ کپ میں جگہ بنالی۔
اسکاٹ لینڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں پر 277 رنز بنائے، میکمولن نے 106 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، کپتان رچی نے 64 سکور بنا کر نمایاں رہے، بال ڈی لیڈ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔
ہدف کے تعاقب میں ہالینڈ کی ٹیم ایک موقع پر 50 رنز پر پانچ کھلاڑی پویلین لوٹ گئی تھی تاہم ڈی لیڈ نے زبردست تھری فیگر اننگز کھیلتے ہوئے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروایا، انہوں نے 92 گیندوں پر 123 رنز بنائے اور ہدف 43 ویں اوورز میں حاصل کر لیا۔
میچ میں بہترین آل راؤنڈرز کارکردگی دکھانے پر باس ڈی لیڈ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ڈچ ٹیم، سری لنکا کے ہمراہ ون ڈے ورلڈکپ میں دیگر آٹھ ٹیموں کے سپرد مد مقابل ہو گی۔
بھارت نے میزبان کے طور پر ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کیا تھا جبکہ پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ، انگلینڈ، جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش اور افغانستان نے آئی سی سی سپر لیگ کے ٹاپ 8 میں جگہ بنا کر کامیابی حاصل کی تھی۔
سری لنکا اور نیدرلینڈز نے زمبابوے میں ہونے والے آئی سی سی ورلڈ کپ کوالیفائنگ راؤنڈ کے ٹاپ دو میں جگہ بنا کر کوالیفائی کر لیا۔
دو مرتبہ کی چیمپئن ویسٹ انڈیز اور زمبابوے ان نمایاں ٹیموں میں شامل ہیں جو ایونٹ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہیں۔
ODI ورلڈ کپ میں ہالینڈ کی پانچویں شرکت ہوگی کیونکہ اس نے پہلی بار 1996ء کے ورلڈ کپ میں شرکت کی تھی اور پھر 2003 سے 2011ء تک مسلسل تین بار شرکت کی تھی۔ ڈچ 2015ء اور 2019ء ورلڈ کپ کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہے۔
نیدرلینڈز نے بھی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پانچ میچز کھیلے ہیں اور 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جنوبی افریقہ کو حیران کر دیا ہے۔