اسلام آباد ( اسٹاف رپورٹر ) ایف نائن پارک میں لڑکی کو جنسی ہراساں کرنے کی کوشش ، پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا، تفصیلات کےمطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک لڑکی نے بتایا کہ ایف نائن پارک میں ایک نامعلوم شخص نے اسے جنسی ہراساں کرنے کی کوشش کی جس پر متاثرہ لڑکی اپنی گاڑی میں بیٹھ گئی اور گاڑی کو لاک کر کے ملزم کی ویڈیو بنا لی جس کے بعد ملزم کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ، اس حوالے سے وفاقی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ اے ایس پی مارگلہ کی زیر نگرانی تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ، ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا ۔