لاہور (نیٹ نیوز) پاکستانی کوہ پیما آصف بھٹی برف باری کی وجہ سے کیمپ فور کے ارد گرد پھنسے ہوئے تین دن بعد بحفاظت نانگا پربت بیس کیمپ پہنچ گئے۔
قراقرم کلب نے اس خبر کو اپنے آفیشل اکاؤنٹ پرٹویٹ کیا اور پاکستانی کوہ پیما کو بچانے پر آذربائیجانی کوہ پیما اسرافیل اشورلی کی تعریف کی۔آذربائیجان کے کوہ پیما اسرافیل نے آصف بھٹی کو بچانے کے لیے کوشش کی اور پاکستانی پروفیسر کو واپس بیس کیمپ لے آئے۔
انہوں نے پاکستان کے ہائی ایلٹیٹیوڈ پورٹرز محمد یونس اور فضل علی کا بیس کیمپ تک پہنچنے میں مدد کرنے پر شکریہ ادا کیا۔پاکستان کے معروف کوہ پیما شہروز کاشف نے بھی اسرافیل اشورلی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کے لیے اعلیٰ ترین سول ایوارڈ کا مطالبہ کیا۔
#Israfel deserves the highest civil award, he selflessly sacrificed his summit to rescue #Asifbhatti, enduring four days on the mountain. Younas and Fazal's heroic efforts and dedication merit sincere appreciation and recognition. #TrueHeroes #Inspiration #NangaParbat pic.twitter.com/JT7N7X3Byd
— Shehroze Kashif (broadboy) (@Shehrozekashif2) July 6, 2023