نئی دہلی: مدھیہ پردیش حکام نے ایک قبائلی نوجوان کے سر پر سرعام پیشاب کرنے کے الزام میں زیر حراست ملزم کے گھر کو مسمار کردیا۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پرویش شکلا سگریٹ پیتے ہوئے ایک نوجوان کے سر پر پیشاب کررہا ہے۔ مذکورہ واقعہ گزشتہ برس مدھیہ پردیش کے وسطی ضلع سدھی میں پیش آیا تھا لیکن رواں ہفتے لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا جب سوشل میڈیا پر شیئر کیا گیا۔
एक दम से वक्त बदल दिया जज्बात बदल दिए pic.twitter.com/ia9HKQe0mo
— Gurpreet Garry Walia (@GarryWalia_) July 6, 2023
مقامی پولیس کے مطابق پرویش شکلا کو گرفتار کیا جاچکا ہے اور مذکورہ جرم کے الزام میں اسے جرمانہ اور ایک سال کی جیل ہو سکتی ہے۔
ہندوستان ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق پرویش شکلا کو بدھ کی صبح 2 بجے کے قریب گرفتار کیا گیا جب مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے واقعہ کا نوٹس لیا اور پولیس کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی۔