اسکردو, سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ، 5 افراد جاں بحق

اسکردو میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور دو زخمی ہوگئے۔

اسکردوں میں سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ دیوسائی روڈ پر پیش آیا۔ حادثے میں جاں بحق افراد میں 3 مرد، ایک خاتون اور ایک بچہ شامل ہے۔

حادثے کے بعد ریسکیو ورکرز اور مقامی افراد نے امدادی سرگرمیاں انجام دیں۔ حادثے کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا۔مقامی افراد کا خیال ہے کہ سیاحوں کی گاڑی کو حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔