زخمی اہلکاروں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی، فائل فوٹو
زخمی اہلکاروں کو لنڈی کوتل اسپتال منتقل کرکے طبی امداد فراہم کی گئی، فائل فوٹو

پی ٹی آئی رہنما افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار

طورخم: پی ٹی آئی رہنماعبدالباسط چوہدری کو ایف آئی اے نے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق تحریک انصاف راولپنڈی کے رہنما چوہدری عبدالباسط کو طورخم سرحدی گزگرگاہ کے راستے افغانستان فرار ہوتے ہوئے گرفتار کرلیا ۔

حکام کا کہنا ہے کہ ملزم عبدالباسط راولپنڈی سے پی ٹی آئی کے سابق ایم پی اے چوہدری امجد محمود کا بیٹا ہے جس کا نام ایکزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں شامل تھا۔

ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم نے یورپ کےلیے سفری دستاویزات بنائے تھے جس کے ذریعے اس نے افغانستان سے یورپ منتقل ہونا تھا۔

ایف آئی اے نے ملزم عبدالباسط چوہدری کو ضروری کارروائی کے بعد راولپنڈی پولیس کے حوالے کردیا ہے۔