بغداد: عراق نے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے ملعون شخص کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
غیرملکی میڈٰیا کے مطابق عراق کی سپریم جوڈیشل کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ے سوئیڈن میں قرآن پاک کی بیحرمتی کرنے والے شخص کے وارنٹ گرفتاری انٹرنیشنل کرمنل پولیس ( انٹرپول) کو بھیج دیے گئے ۔ گرفتاری کے خصوصی وارنٹ عراقی پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر سے جاری کیے گئے ہیں۔
سوئیڈن میں پناہ گزین 37 سالہ عراقی نژاد معلون شخص سلوان مومیکا نے 28 جون کو عید الاضحیٰ کے موقع پر دارالحکومت اسٹاک ہوم کی ایک مسجد کے باہر قرآن پاک نذر آتش کرنے کی مذموم حرکت کی تھی۔