فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو
فروٹ بھی روزانہ کی بنیاد پر فراہم کیا جا رہا ہے، فائل فوٹو

آئی ایم ایف ٹیم کی عمران خان سے ملاقات

لاہور: آئی ایم ایف نے 3 ارب ڈالر کے بیل آؤٹ پروگرام کے لیے پاکستان کی سیاسی جماعتوں بشمول سابق وزیر اعظم عمران خان کی جماعت کی حمایت حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے اس سلسلے میں آئی ایم ایف کی ٹیم نے آج عمران خان سے ملاقات کی

آئی ایم ایف کی پاکستان کے لیے ریزیڈنٹ نمائندہ ایستھر پیریز روئز نے ایک بیان میں کہا کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ ملاقاتوں کا مقصد ”آنے والے عام انتخابات سے قبل آئی ایم ایف کے حمایت یافتہ نئے پروگرام کے تحت کلیدی مقاصد اور پالیسیوں کے لیے ان کی حمایت کی یقین دہانی حاصل کرنا تھا“۔

پاکستان میں نومبر کے اوائل میں عام انتخابات ہونے والے ہیں۔ آئی ایم ایف کا نیا بیل آؤٹ پروگرام، جو 9 ماہ کیلیے ہے، 12 جولائی کو شروع کیا جائے گا۔

عمران خان سے عالمی مالیاتی فنڈ کی ٹیم کی ملاقات کی تصدیق پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر نے ٹوئٹر پر کی۔

ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی ٹیم آج دوپہر زمان پارک میں پارٹی چیئرمین عمران خان سے ملاقات کرے گی۔ پی ٹی آئی کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کی ٹیم دونوں ذاتی طور پر اور ورچوئل طور پر بات چیت میں حصہ لیں گے۔