امت مسلمہ کے ارباب اختیار کو جھنجھوڑنے کیلیے ڈاکٹر عافیہ نے قرآنی آیت پڑھی، فائل فوٹو
 امت مسلمہ کے ارباب اختیار کو جھنجھوڑنے کیلیے ڈاکٹر عافیہ نے قرآنی آیت پڑھی، فائل فوٹو

عافیہ کیس کی سماعت، میڈیا اور دیگرافراد کو عدالت نے باہر نکال دیا

اسلام آباد ہائی کورٹ میں ڈاکٹرعافیہ بازیابی کیس کی سماعت ہوئی جس میں میڈیا اور دیگر غیرمتعلقہ افراد کو عدالت نے باہر نکال دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے کیس کی سماعت کی۔ درخواست گزار فوزیہ صدیقی کے وکیل عمران شفیق عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔

ان کیمرا سماعت میں وکیل عمران شفیق ایڈووکیٹ نے دلائل دیے کہ امریکا میں پاکستانی قونصل خانہ جب جب عافیہ صدیقی سے جیل میں ملتا رہا اس کی دستاویزات دیں اور جو نوٹس لیے گئے وہ بھی فراہم کیے جائیں۔

عدالت نے ہدایت دی کہ وزارت خارجہ منگل تک دستاویزات فراہم کرنے یا نہ کرنے سے متعلق آگاہ کرے۔ عدالت نے ان کیمرا سماعت کے دوران میڈیا سمیت تمام غیر متعلقہ افراد کو کمرہ عدالت سے باہر جانے کی ہدایت کی۔ بعدازاں  عدالت نے کیس کی سماعت آئندہ جمعرات تک ملتوی کردی۔