گھی و تیل سے لدا ٹرک چھیننے میں ملوث سی ٹی ڈی افسر سمیت 5ملزمان گرفتار

کراچی پولیس نے گھی اور تیل سے لدا ٹرک چھیننے میں ملوث سی ٹی ڈی افسر سمیت 5ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔

نیوکراچی انڈسٹریل ایریاپولیس نے کارروائی  کرتے ہوئے سی ٹی ڈی افسر سمیت 5ملزمان حراست میں لے گئے، مقدمے کے متن کے مطابق نیوکراچی میں پولیس موبائل نے گاڑی کو روکا اور ساتھ لے گئے ،پولیس موبائل میں 6 پولیس اہلکار سوار تھے،پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو ٹاور پر اتارا اور گاڑی لے کر فرار ہو گئے ۔

مقدمے کے متن کے مطابق ٹریکر کی مدد سے گاڑی کو پولیس نے ڈھونڈ لیا ،گاڑی گارڈن کے قریب کھڑی ملی تھی، گاڑی سے تیل کے کنستر نکالے جا رہے تھے ۔

پولیس کاکہناہے کہ پولیس کے موقع پر پہنچنے پر ایک ملزم فرارجبکہ 4 گرفتار کرلیے گئے،فرارہونیوالے کی شناخت پولیس اہلکار ارسلان کے نام سے ہوئی ،فرار ہونے والا ملزم سی ٹی ڈی افسر کا گن مین ہے ۔

ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کے بیان سے پتہ چلا گاڑی چھنوانے میں انسپکٹر ظفر اقبال ملوث ہے ،ملزمان کے بیان کے بعد انسپکٹر ظفرا قبال کو گرفتار کیا گیا،گاڑی میں گھی اور تیل موجود تھا۔