ایس ایچ او تھانہ سندھڑی کا کہنا تھا کہ ملزم کی لاش اس کے سسر نے وصول کی تھی، فائل فوٹو
 ایس ایچ او تھانہ سندھڑی کا کہنا تھا کہ ملزم کی لاش اس کے سسر نے وصول کی تھی، فائل فوٹو

کراچی میں نیگلیریا وائرس ایک اور زندگی نگل گیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) نیگلیریا وائرس نے ایک اور نوجوان کی جان لے لی۔کراچی میں دماغ خور امیبا ایک اور زندگی نگل گیا۔ڈی ایچ اے کا رہائشی 21 سالہ نوجوان 18 جون کو بخار کی حالت میں نجی اسپتال لایا گیا تھا جسے طبیعت بگڑنے پر وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ وہ 6 جولائی کو انتقال کرگیا۔

متوفی نوجوان ڈیفنس میں واقع ایک نجی اکیڈمی کے سوئمنگ پول میں نہایا تھا۔ڈائریکٹر ہیلتھ کراچی ڈاکٹر عبدالحمید جمانی نے بتایا کہ کراچی میں اب تک نیگلیریا سے 6 اموات ہوچکی ہیں۔ چار کا تعلق کراچی، جبکہ ایک،ایک کوئٹہ اور حیدرآباد سے تھی۔