بنگلادیش(اُمت نیوز)بنگلادیش کی ایک روزہ کرکٹ ٹیم کے کپتان تمیم اقبال نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
تمیم اقبال نے جمعہ کی سہ پہر بنگلا دیشی وزیراعظم شیخ حسینہ واجد سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران ان کی اہلیہ بھی ہمراہ تھیں جبکہ سابق کپتان اور ممبر پارلیمنٹ مشرفی مرتضیٰ اور بی سی بی کے صدر نظم الحسن بھی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر موجود تھے۔
ملاقات کے دوران تمیم اقبال نے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے لیا۔
خیال رہے کہ تمیم اقبال نے افغانستان کے خلاف پہلے ون ڈے میں بنگلہ دیش کی کپتانی کرنے کے ایک دن بعد جمعرات کو یکدم ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
عبوری طور پر بی سی بی نے افغانستان کے خلاف دوسرے اور تیسرے ون ڈے کے لیے لٹن داس کو کپتان مقرر کیا تھا۔
تمیم اقبال نے ٹیم بنگلادیش کےلیے 241 ایک روزہ میچز کھیلے، جس میں 8 ہزار 313 رنز اسکور کیے، جن میں 14 سنچریاں اور 56 نصف سنچریاں بھی شامل ہیں۔