اسلام آباد(اُمت نیوز)چیئر مین پی ٹی آئی کے سابق دوست جہانگیر ترین کے بھائی اور پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک عالمگیر ترین کی مبینہ خودکشی کے بعد جہانگیر ترین کے بیٹے علی خان ترین نے چچا سے متعلق اہم بیان جاری کر دیا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنے پیغام میں علی ترین نے اپنے چچا کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ عالمگیر چچا نے زندگی اپنی شرائط پر گزاری ، کول اور آزاد چچاایک انسانی کردار سے کہیں زیادہ تھے وہ ہمیشہ مشکلات کو چیلنج کرنے میں خوش رہتے تھے، چاہے زندگی ہو، کاروبار ہو یا پھر کرکٹ ۔
علی خان ترین نے مزید لکھا کہ چچا عالمگیر ترین کا اچانک انتقال کر جانا ناقابل برداشت سانحہ ہے اس بات کو وہ لوگ بخوبی سمجھیں گے جو انہیں اچھی طرح جانتے تھے، اللہ تعالیٰ ان کی روح کو خوش رکھے۔