اردن کے ممتاز عالم دین نماز عشاء کی امامت کرتے ہوئے انتقال کر گئے

اردن(اُمت نیوز)اردن میں ایک ممتاز عالم دین اور مسجد بنی ہاشم کے امام الشیخ ہانی یوسف ابو منصور المعروف ابو عبدالرحمان گذشتہ شام نماز عشاء کی امامت کے دوران انتقال کر گئے۔
سوشل میڈیا پر دارالحکومت عمان کے علاقے سحاب کی مسجد بنی ہاشم کے امام کی عشاء کی نماز کے دوران رحلت کی خبر بہت زیادہ وائرل ہوئی ہے۔
مسجد کے امام کا انتقال اس وقت ہوا جب وہ جمعرات کے روز عشاء کی نماز کی امامت کرا رہے تھے۔ الشیخ ہانی یوسف ابو منصور کی وفات پر سوشل میڈیا پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہریوں کی بڑی تعداد سحاب میں واقع مرحوم ان کے گھر پر تعزیت کے لیے بھی جا رہی ہے۔
شہریوں نے فیس بک اور دوسرے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر الشیخ ہانی کی وفات پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم حسن اخلاق کے پیکر تھے اور ان کی موت بلا شبہ ان کے مومن صادق ہونے کی علامت ہے۔