مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس کی نیوزکانفرنس

جنیوا(مانیٹرنگ ڈیسک)روبوٹس نے دعویٰ کیاہے کہ کہ دنیا کی مصنوعی ذہانت نیکسٹ جنریشن قیادت ہے سے،یہ بات ایک منفرد پریس کانفرنس میں کہی گئی ہے جوگزشتہ روزجنیوا میں ہوئی۔ مصنوعی ذہانت سے لیس انسان نما روبوٹس نے پہلی بار جنیوا میں ایک پریس کانفرنس کے دوران صحافیوں کے سوالات کا سامنا کیا، روبوٹس نے یقین دہانی کرائی کہ وہ انسانوں کے خلاف بغاوت کرنے یا اُن کی ملازمتیں چھین لینے کا ارادہ نہیں رکھتے۔، دنیا کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔اس موقع پر روبوٹس سے سخت قوانین کی پابندی کے متعلق سوالات بھی کیے گئے جس پر روبوٹس نے ملا جلا رد عمل دیا۔ سی این این کی ایک رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کے کھیتوں میں 3 ایسے روبوٹ کام کررہے ہیں جو کھیتوں میں نیا بیج بونے سے قبل جنگلی جڑی بوٹیوں کو بجلی کی مدد سے ختم کردینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔