امیدواروں نے ایک دوسرے پر بیلٹ باکس چوری کرنے کے الزامات بھی لگائے۔ فائل فوٹو
امیدواروں نے ایک دوسرے پر بیلٹ باکس چوری کرنے کے الزامات بھی لگائے۔ فائل فوٹو

بھارت، مغربی بنگال میں خوں ریز پنچایتی انتخابات،18 افراد ہلاک

نئی دہلی: مغربی بنگال میں ہونے والے پنچایتی انتخابات تشدد اور خوں ریزی کی بدترین مثال بن گئے جس میں 18 افراد ہلاک ، متعدد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مغربی بنگال میں ضلع پریشدوں، گرام پنچایتوں اور پنچایت سمیتیوں کے لیے 73 ہزار 887 نشستوں پر انتخابات ہوئے۔ 61 ہزار سے 636 بوتھوں میں سے اکثر جھگڑے فساد اور خون ریزی کا شکار ہوئے۔

باالخصوص کوچ بہار، مرشد آباد، ناڈیہ اور جنوبی پرگن میں خونی جھڑپیں ہوئیں۔ کئی پولنگ اسٹیشنز پر بم دھماکے بھی ہوئے۔ امیدواروں نے ایک دوسرے پر بیلٹ باکس چوری کرنے کے الزامات بھی لگائے۔

پرتشدد واقعات کو جواز بنا کر ریاست کی اپوزیشن اور مرکز میں حکمراں جماعت بی جے پی نے مغربی بنگال میں صدر راج نافذ کرنے کا مطالبہ کیا۔