کراچی : مقامی اخبار کے سینئر رپورٹر سید محمد عسکری کو پولیس اور سادہ لباس اہلکاروں نے حراست میں لے لیا۔
سید محمد عسکری شادی کی تقریب میں شرکت کے بعد واپس آرہے تھے، قیوم آباد کے قریب پولیس موبائل اور ایک سفید گاڑی نے سید محمد عسکری کی گاڑی کو روکا۔نامعلوم افراد سید محمد عسکری اور ان کے ساتھی کو گاڑی سے اتار کرلےگئے۔
سید محمد عسکری کے ساتھ موجود ساتھی کو بھی حراست میں لیا گیا تاہم آگے جا کر اتار دیا گیا۔سید محمد عسکری کے ساتھی نے گاڑی جنگ کے دفتر پہنچائی اور حراست کی اطلاع دی۔نامعلوم افراد کو سید محمد عسکری نے تعارف بھی کرایا کہ وہ جنگ کے رپورٹر ہیں۔