اسلام آباد: تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین عمران خان نے ڈی آئی جی آفس میں جے آئی ٹی کو بیان ریکارڈ کرا دیا۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی نے دہشت گردی ایکٹ کے تحت درج مقدمات میں اپنا بیان ریکارڈ کرا دیا۔
چیئرمین تحریک انصاف 13 مقدمات میں شامل تفتیش ہونے کے لیے جی 11 اسلام آباد میں ڈی آئی جی آفس میں پیش ہوئے۔
سابق وزیرِ اعظم سے پولیس کی جے آئی ٹی نے تفتیش کی،جے آئی ٹی میں ایس ایس پی سی ٹی ڈی، انسپکٹر اور تفتیشی افسر شامل تھے۔
اس کے علاوہ حساس اداروں کے 2 افسران بھی شامل تھے۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد پولیس کے تمام مقدمات سے متعلق سوالات کے جوابات دیے۔