کلرکوں کی ملک گیر تنظیم کا 10 جولائی کو لاہورمیں احتجاج کا اعلان

 

اٹک (اُ مت نیوز) پنجاب حکومت کی ملازمین کش پالیسوں کے خلاف لاکھوں ملازمین 10 جولائی کو لاہو ر میں سراپا احتجاج ہو ں گے۔ آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن ضلع اٹک کی خصوصی میٹنگ بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ میں ضلعی صدر احمد خان کی صدارت میں منعقدہو ئی اجلا س میں 10 جولائی کو لاہو ر میں احتجاج کے لیئے شرکت یقینی بنانے کے لیئے انتظامات کوحتمی شکل دی گئی ، اجلاس سے اپیکا بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ یونٹ کے صدر خالد محمود ، سینئر نائب صدر ملک اعجاز ، جنرل سیکر ٹری صدر محمد عارف نے بھی خطاب کیا ،اس موقع پر طاہر محمود بھٹی،عابد محمود عبدالستار اختر محمود شاہ محمد وسیم خالد محمود عارف محمود پاپولیشن ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے صدر ندیم اسلم حیدری نعمان خان شعیب اسلم و دیگر نے شرکت کی اور حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو کسی امتحان میں ڈالنے سے پہلے ہی مطالبات تسلیم کرتے ہو ئے عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے بصورت دیگر 10 جولائی کو پنجاب بھر کی درجنوں تنظیموں کے لاکھوں ملازمین کا ٹھاٹھیں مارتا سمندر لاہو ر کا رخ کرے گا اور جائز حقوق کی خاطر آخری حد تک جائیں گے۔

کلرکس