شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع

اسلام آباد(اُمت نیوز) انسدادِ دہشت گردی عدالت نے رہنما تحریک انصاف شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت میں 18 جولائی تک توسیع کردی۔
انسداد دہشتگردی عدالت اسلام آباد کے جج ابوالحسنات نے شاہ محمود قریشی کے خلاف مقدمے کی سماعت کی۔
جج نے کیس کی تحقیقات میں پیشرفت سے متعلق پوچھا جس پرتفتیشی افسر نے بتایا کہ تحقیقات ابھی مکمل نہیں ہوئی، وکیل شاہ محمود قریشی بولے شاہ محمود قریشی کا کوئی ٹویٹ ریکارڈ پر نہیں ہے۔
عدالت نے استفسار کیا کہ شاہ محمود قریشی کے خلاف سماعت 17 جولائی تک ملتوی کردیتے ہیں۔
دوران سماعت شاہ محمود قریشی نے بتایا کہ 17 کو ملتان میں پانچ مقدمات کی سماعت ہے، اس پر جج نے ریمارکس دیے وہاں استثنیٰ لے لیجے گا میں یہاں کارروائی آگے بڑھانا چاہتا ہوں۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ 17 کے بجائے 18کو سماعت رکھ لیں جس کے بعد عدالت نے دونوں کیسز میں سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی۔