لاہور ہائیکورٹ نے زمان پارک میں پی ٹی آئی کارکنوں پر توڑ پھوڑ اور پولیس پرحملوں کے مقدمات پر قائم جے آئی ٹی کیخلاف پی ٹی آئی کی درخواستیں مسترد کردیں۔
نجی ٹی وی کے مطابق سابق پی ٹی آئی رہنما مسرت چیمہ، جمشید چیمہ، فوادچودھری نے جے آئی ٹی کی تشکیل کو چیلنج کیا تھا، جسٹس طارق سلیم شیخ، جسٹس فاروق حیدر اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل بنچ نے سماعت کی تھی،3 رکنی بنچ نے 5مئی کو درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،3رکنی بنچ کی جانب سے 28صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلہ جاری کیا گیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا ہے کہ حکومت نے جے آئی ٹی قانون کے مطابق تشکیل دی، درخواست گزارانفرادی طور پر ٹرائل کورٹ سے رجوع کر سکتا ہے۔