26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو
26ویں آئینی ترمیم کو غیر آئینی قرار دیا جائے، فائل فوٹو

” بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا ر ہاہوں“شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد: احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سمیت دیگر کے خلاف ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ ایک بار پھر مؤخر کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت جج محمد بشیر کی عدالت میں کیس کی سماعت ہوئی ، فیصلہ سننے کیلئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی بھی پہنچے لیکن فیصلہ مؤخر ہونے پر جب وہ واپس جانے لگے تو صحافی نے روک لیا ۔ شاہد خاقان عباسی سے گاڑی میں بیٹھے ہوئے سوال کیا کہ آپ کہاں جارہے ہیں ؟ شاہد خاقان عباسی نے مضحکہ خیز جواب دیتے ہوئے کہا کہ ” بالٹی گھر رہ گئی ہے وہ لینے جا ر ہاہوں “۔

آج دوران سماعت احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے ریمارکس میں کہا کہ فیصلہ مکمل تحریر نہیں کیا جاسکا، اس کے لیے مزید وقت درکار ہے۔عدالت کا کہنا تھا کہ ایل این جی ریفرنس کا محفوظ شدہ فیصلہ 18 جولائی کو سنایا جائے گا،کیس کی سماعت 18 جولائی تک ملتوی کردی گئی۔

خیال رہےکہ 26 جون کو احتساب عدالت نے دائرہ اختیار سے متعلق فیصلہ محفوظ کیا تھا۔