لندن: سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ قائد ن لیگ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، موجودہ حالات کے ذمے دار سابق آرمی چیف جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہیں۔
لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شہزاد اکبر نے کہا کہ نواز شریف اچھے آدمی ہیں، جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ ہمارے خلاف تھے، وہ تباہی اور ملک کی موجودہ حالت کے ذمہ دار ہیں۔
انہوں نے کہا کہ شہباز شریف کو وزارت عظمیٰ کا چسکا لگ گیا ہے، مجھے پہلے ہی معلوم ہو گیا تھا ہماری حکومت کا تختہ الٹ دیا جائے گا۔
شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کابینہ نے کاغذات دیکھنے کی زحمت ہی نہیں کی، فیصل واوڈا کو ٹافی دی تو اس نے کہا انکل دستخط کہاں کرنے ہیں۔
سابق مشیر احتساب نے کہا کہ مجھے اگلے سال الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے، البتہ پی ٹی آئی دور حکومت میں میرے پاس ایگزیکٹو اختیار نہیں تھا۔