فائل فوٹو
فائل فوٹو

نواز شریف کا وطن واپسی کا فیصلہ، جیل جانے کیلئے تیار

لاہور(امت نیوز) ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن کے قائد میاں نواز شریف وطن واپسی کا فیصلہ کر چکے ہیں، وہ جیل جانے کیلئے بھی تیار ہیں۔ پاکستان واپسی کے اہم معاملے پر میاں نواز شریف اپنے قریبی ساتھیوں کے ساتھ مشاورت کر رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق پارٹی رہنماؤں کے ساتھ گفتگو میں نواز شریف کا کہنا ہے کہ ان کا وطن واپس آنا طے ہے، اگر انہیں جیل بھی جانا پڑا تو پروا نہیں ہے۔

ذرائع کے مطابق میاں نواز شریف کو 14 اگست یا ستمبر کے وسط میں وطن واپسی کے مشورے دیئے گئے ہیں۔مسلم لیگ ن کے قائد قانونی ٹیم سے مشاورت کے بعد وطن واپسی کی تاریخ کا حتمی فیصلہ کریں گے۔