اٹلی کے آنجہانی وزیراعظم کی گرل فرینڈ 100 ملین یوروکی مالک بن گئی

روم(نیوز نیٹ) اٹلی کے تین بار وزیراعظم رہنے والے سلویو برلوسکونی کی گرل فرینڈ 100 ملین یورو مالیت جائیداد کی مالک بن گئی جو وزیراعظم نے مرنے سے پہلے ان کے نام کی تھی۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق پوری زندگی جنسی اور مالی اسکینڈلز کا شکار رہنے والے میڈیا ٹائیکون، بزنس مین اور تین بار وزیراعظم رہنے والے سلویو برلوسکونی 83 سال کی عمر میں 21 جون 2023 کو انتقال کر گئے تھے۔

جب سلویو برلوسکونی ہسپتال میں زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا تھے تو بستر مرگ پر ان کے ساتھ 33 سالہ گرل فرینڈ مارٹا فاسینا تھیں ،اس دوران سلویو نے اپنی گرل گرینڈ کو اہلیہ کہہ کر بھی پکارا تھا تاہم دونوں کے درمیان شادی کا واضح ثبوت موجود نہیں تھا۔

آنجہانی سلویو برلوسکونی کی کُل جائیداد 6 بلین یورو سے بھی زیادہ ہے جن میں سے 100 ملین یورو اپنی گرل فرینڈ مارٹا فاسینا کے نام کرکے گئے ہیں۔

مارٹا فاسینا اسمبلی اور سلویر برلو سکونی کی پارٹی کی رکن بھی ہیں۔ دونوں مارچ 2020 سے طویل المدتی تعلق میں تھے البتہ دونوں نے شادی نہیں کی تھی۔مارٹا فاسینا سے قبل سلویر برلو سکونی فرانسیسکا پاسکل کی زلفوں کے اسیر تھے۔ دونوں 2013 سے 2020 تک ایک دوسرے کے ساتھ تعلق میں رہے تاہم اسی عرصے میں مارٹا فاسینا آگئیں۔

سلوویر برلو سکونی کو قدرت نے بے تحاشا دولت اور شہرت سے نوازا تاہم وہ ساری زندگی وفا کی تلاش میں تگ ودو کرتے رہے ،انہو ں نے پہلی شادی 1965 میں پہلی جبکہ دوسری شادی 1990 میں کی تاہم دونوں شادیاں طلاق پر ختم ہوگئی۔