کوئٹہ (امت نیوز) کوئٹہ میں پشین اسٹاپ پر وفاقی وزیر دفاعی پیداوار اسرار ترین کی گاڑی پر فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ سے دو افراد جاں بحق اور ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔
کوئٹہ کے علاقے پشین اسٹاپ پر نامعلوم ملزمان نے وفاقی وزیر اسرار ترین کی گاڑی پر فائرنگ کردی، پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ہیلمٹ پہن رکھے تھے۔جس گاڑی پر فائرنگ کی گئی اس گاڑی کی نمبر پلیٹ پر صوبائی وزیر لکھا ہوا ہے۔ فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ جبکہ فائرنگ سے راہ گیر بچہ بھی زخمی ہوگیاْ۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق زخمی بچے کو اسپتال منتقل کردیا گیا۔ بتایا گیا ہے کہ وفاقی وزیر اسرار ترین گاڑی میں موجود نہیں تھے۔
Ummat News Latest Urdu News in Pakistan Politics Headlines Videos