پاکستانی نوجوانوں نے ای گیمنگ ٹائٹل جیت لیا

ریاض (اُمت نیوز)پاکستان کے نوجوانوں نے سعودی عرب میں ای گیمنگ ٹیکن 7 نیشنز کپ کا ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔سعودی دارالحکومت ریاض کے بلیوارڈ سٹی میں ای گیمز کے فائنل راونڈ میں تین رکنی پاکستانی نوجوانوں کی ٹیم نے جنوبی کوریا کو شکست دی۔پاکستان کی جانب سے ٹائٹل جیتنے پر سعودی شائقین کی بڑی تعداد نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور کھلاڑیوں کو خوب سراہا۔پاکستانی کھلاڑیوں کو ٹرافی اور پانچ لاکھ ڈالرز کی انعامی رقم بھی دی گئی۔نیشنز کپ میں پاکستان کی نمائندگی کے لیے پروفیشنل ٹیکن کھلاڑی عاطف بٹ، خان اور ارسلان ایش کو منتخب کیا گیا تھاپاکستانی کھلاڑیوں نے جیتنے کے بعد سجدہ شکر ادا کیا اور پھر جیت کا جشن منایا۔ٹورنامنٹ میں جاپان اور کوریا جیسے ممالک شامل تھے، جن کے اعلیٰ درجے کے کھلاڑیوں نے حصہ لیا، ٹورنامنٹ میں سخت مقابلے ہوئے۔کوریا کے خلاف 3-0 سے فتح کے بعد ٹیم پاکستان گرینڈ فائنل میں پہنچی۔