سوات(اُمت نیوز)سابق ایم پی اے فضل حکیم کے حجرہ پر نامعلوم افراد نے بم لگادیا،اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل سکواڈ موقع پر پہنچ گئی،بم کو ناکارہ بنا دیا گیا۔ذرائع کے مطابق حجرہ کے گیٹ پر 870 گرام بارودی مواد نصب کیا گیا تھا، فضل حکیم سے تمام سکیورٹی واپس لے لی گئی تھی، فضل حکیم نے درخواست بھی دے رکھی تھی کہ انہیں دھمکیاں مل رہی ہے۔