لاہور: بینکنگ جرائم کورٹ نے منی لانڈرنگ کے مقدمے میں پرویزالٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
نجی ٹی وی کے مطابق بینکنگ جرائم کورٹ میں سابق وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویزالٰہی کی درخواست پر سماعت ہوئی، بینکنگ جرائم کورٹ نے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے کہاکہ ایف آئی اے نے عدم تعاون کا رویہ اپنایا،ایف آئی اے نے عدالتی حکم کےباوجود ریکارڈ پیش نہیں کیا، عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں پرویز الٰہی کی ضمانت منظور کرلی۔
عدالت نے پرویز الٰہی کو 5لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت دیتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دیدیا،بینکنگ جرائم کورٹ کے جج اسلم گوندل نے فیصلہ سنایا۔