فائل فوٹو
فائل فوٹو

پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر پیپلز پارٹی میں شامل

لاہور: سانحہ 9 مئی کے بعد پاکستان تحریک انصاف کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری ہے، پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر اور انجینئر محمد عمیر نے  پارٹی سے علیٰحدگی اختیار کرتے ہوئے پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی۔

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماکوآرڈینیٹر حماد اظہرپیپلز پارٹی میں شامل ہوگئے،پی ٹی آئی کے انجینئر  محمد عمیر بھی  بلاول بھٹو زرداری کے قافلے میں شامل ہو گئے۔

دونوں رہنماؤں نے اسلام آباد میں پاکستان پیپلز پارٹی سینٹرل سیکریٹریٹ میں سیکریٹری جنرل سیدنیئرحسین بخاری سے ملاقات کی،دونوں رہنماؤں نے پیپلزپارٹی میں باقاعدہ شمولیت کا فیصلہ کیا، دونوں تحریک انصاف کے رہنماؤں کی شمولیت پر پیپلزپارٹی کی اعلی قیادت کو آگاہ کردیا گیا۔