الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے۔
الیکشن کمیشن میں چیئرمین پی ٹی آئی،فوادچوہدری اور اسد عمر کیخلاف الیکشن کمیشن اور چیف الیکشن کمشنر توہین کیس کی سماعت ہوئی، ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 4رکنی کمیشن نے سماعت کی ، تینوں رہنما الیکشن کمیشن میں پیش نہ ہوئے جبکہ اسد عمر کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی.
الیکشن کمیشن نے عدم حاضری پر چیئرمین پی ٹی آئی اور فوادچوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے،الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت 25جولائی تک ملتوی کردی۔