موٹر سائیکل بھی ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل جیسی لگتی ہے۔ فائل فوٹو
موٹر سائیکل بھی ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل جیسی لگتی ہے۔ فائل فوٹو

گلستان جوہرمیں لڑکی کو ہراساں کرنے والا مشتبہ شخص پکڑا گیا

کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر کے بلاک 4 میں لڑکی کو ہراساں کرنے کے الزام میں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لیا ہے۔

پولیس نے مشتبہ شخص کے ساتھ ایک موٹر سائیکل بھی تحویل میں لی ہے۔تحویل میں لی گئی موٹر سائیکل بھی ویڈیو میں نظر آنے والی موٹر سائیکل جیسی لگتی ہے۔

پولیس نے دعوی کیا کہ حراست میں لیا گیا شخص سی سی ٹی وی فوٹیج سے مشابہت رکھتا ہے، البتہ واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔ایس ایس پی ایسٹ زبیر شیخ کا کہنا ہے کہ واقعے سے متعلق تفتیش جاری ہے۔

واضح رہے کہ پولیس نے گلستان جوہر میں خاتون کو ہراساں کرنے والے ملزم کی تصویر جاری کرتے ہوئے گرفتاری میں مدد دینے والے کو انعام دینے کا اعلان کیا تھا۔