چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا

لاہور: پاکستان مسلم لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری شافع حسین نے کہا ہے چوہدری پرویز الہی نے تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ امیدواروں کی تربیتی ورکشاپ کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ کے چیف آرگنائزر چوہدری شافع حسین کا کہنا تھا کہ چوہدری پرویز الہی نے بھی تحریک انصاف چھوڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے، جب کہ عام انتخابات میں ن لیگ کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے۔

اس موقع پر سابق گورنر پنجاب چوہدری سرور کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملکی معیشت کی بحالی کے لئے جی ایس پی پلس کے حصول کے لئے عملی اقدامات کرنے چاہئے، پی ڈی ایم کی جانب سے اسمبلی کی بروقت تحلیل خوش آئند ہے۔

مسلم لیگ ق کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ قوم نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا اب بھی وہ پرانے کرپٹ سیاستدانوں کے ساتھ ہیں یا نہیں۔