بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو
بزرگ اور بچے کی سوچ میں فرق ہوتا ہے، فائل فوٹو

ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، مولانا فضل الرحٰمن

اسلام آباد: سربراہ جمیعت علمائے اسلام مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا ہے کہ گزشتہ ساڑھے 3 سال حکومت کرنے والا پلانٹڈ تھا، ہم نے اس کا جنازہ نکالا ہے، دفن بھی ہم ہی کریں گے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا تھا کہ کسی کے اچھے کردار کو اجاگر کرنا چاہئے، انسان کوتاہیوں کا پتلا ہے، ہر انسان میں کمزوریاں ہوتی ہیں، ہم کمزوریوں کو اچھالنے میں زیادہ دلچسپی رکھتے ہیں، اور اچھائیوں کا ذکر کرنے میں بخل سےکام لیتے ہیں۔

مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا تھا کہ اس سال 1 لاکھ 80 ہزار سے زائد حجاج تھے، بھارتی حجاج نے کہا کہ پاکستانی حجاج کےانتظامات ہم سےاچھے ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے کہا کہ مسجد اقصی یہودیوں کے نرغے میں ہے، اقوام متحدہ ہو یا بین الاقوامی برادری بیت المقدس کی جغرافیائی حالت کو متنازع تسلیم کرتے ہیں، اقوام متحدہ نے انسانی کی تکلیف میں اضافہ کےعلاوہ کچھ نہیں کیا۔

مولانا فضل الرحٰمن کا کہنا تھا کہ امریکا اور دیگرقوتیں انہیں اداروں کی وساطت سے غریب ممالک کو غلام بنانے کی کوشش کرتی ہیں، ان اداروں سے کوئی قانون پاس ہوجائے تو ہمارا قانون غیرموثر ہوجاتا ہے، ورلڈ بینک، ایشین بینک، پیرس گروپ ان سب کی پالیسیاں پسماندہ ممالک کوغلام بنانے کی ہیں۔

سربراہ جے یو آئی نے مزید کہا کہ اسرائیل امریکا اور مغرب کے ہاتھوں کا خنجر ہے، جو آج دنیا کے سینے میں گھونپ دیا گیا، فلسطین اور بیت المقدس پر قبضے کو عالمی قوتیں سپورٹ کررہی ہیں، ایک ناجائز ملک کو تحفظ دے رہے ہیں، مغربی دنیا دہشتگردی کے نام پر پوری دنیا کو بلیک میل کررہی ہے، افغانستان سے شکست کھانے والےامریکا سے ہم مرعوب ہیں۔