سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے، نوازشریف

لندن(اُمت نیوز)نوازشریف نے کہا ہے کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور اعوان اور دیگر لیگی اراکین سے ملاقات کے دوران مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ سعودی عرب سمیت پوری دنیا میں مقیم پاکستانی ملک کا قابل فخر اثاثہ ہیں اور انکے مسائل کو مسلم لیگ نے ہمیشہ ترجیح بنیادوں پر حل کیا ہے۔
میاں نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معیشت بحال ہو رہی ہے جلد ہی پاکستان ترقی کرے گا اور عوام خوشحال ہونگے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہماری سیاست خدمت کی سیاست ہے جس میں لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے اور ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا کرنا ہے۔
مسلم لیگ ن کے قائد میاں نوازشریف کا مزید کہنا تھا کہ سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کو حل کرنا ہمارا فرض ہے، جلد ہی ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائے گا۔