اسلام آباد(کرائم رپورٹر)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے سنگجانی میں کیپیٹل ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کیا گیا جس دوران انتظامیہ اور اہل علاقہ کے مابین شدید تصادم ہوا۔ اس دوران ایف سی اہلکاروں کی بڑی تعداد طلب کرلی گئی۔ اطلاعات کے مطابق پتھراؤ سے خواتین سمیت متعدد شہری اور ایک ایف سی اہلکار بھی زخمی ہوا جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ خیال رہے کہ سی ڈی اے حکام کے مطابق انفورسمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے ضلعی انتظامیہ کی ٹیموں کے ہمراہ اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں انسداد تجاوزات آپریشن کیا جن میں سیکٹر 16 بھی شامل ہے۔