لاہور(اُمت نیوز)لاہور ہائی کورٹ نے خدیجہ شاہ سمیت دیگر خواتین کی حراست غیر قانونی قرار دینے کے لئجے دائر درخواستیں خارج کردیں۔
جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل لاہور ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے درخواستیں پر فیصلہ جاری کیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزاروں کے خلاف مقدمہ درج ہو چکا، لہٰذا حراست کو غیر قانونی قرار دیا جا سکتا اور نہ قانونی طریقہ کار کو بائی پاس کیا جا سکتا ہے۔
واضح رہے کہ 9 مئی واقعات پر خدیجہ شاہ، ہما سعید، رضوان ضیا اور زبیر ملک نے خواتین کی حراست غیر قانونی قرار دینے کے لئے عدالت میں درخواستیں دائر کی تھیں۔