راولپنڈی:اک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ژوب کریژن میں دہشت گردوں کے حملے میں 4 جوان شہید،5 زخمی ہوگئے۔ فورسز کی جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے
آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے وحشیانہ حملہ کیا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کو ایک جگہ تک محدود کردیا گیا جب کہ دو دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق صبح سویرے دہشت گردوں کے ایک گروپ نے شمالی بلوچستان میں ژوب گیریژن پر حملہ کیا۔ دہشت گردوں کی تنصیب میں گھسنے کی ابتدائی کوشش کو ڈیوٹی پر موجود سیکیورٹی اہلکاروں نے ناکام بنا دیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں اب تک بھاری ہتھیاروں سے لیس 3 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں جبکہ باقی دہشت گردوں کو ایک چھوٹے سے علاقے میں گھیر لیا گیا ہے۔
دو دہشت گردوں کو بھی پکڑنے کے لیے سیکورٹی فورسز کی جانب سے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، جس کے دوران، چار سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے ،5 اہلکار شدید زخمی ہیں۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز بلوچستان اور پاکستان کے امن کو تباہ کرنے کی ایسی تمام گھناؤنی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔