وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو
 وزارت داخلہ نے وزیرِ اعظم کو ملکی مجموعی امن و سلامتی کی صورتحال اور وزارت کی کارکردگی کے حوالے سے بریفنگ دی، فائل فوٹو

حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی ، شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف نے کہاہے کہ حکومت کی مدت 14 اگست کو ختم ہو جائے گی ، دعا کریں آئی ایم ایف کے اجلاس میں پروگرام منظور ہو جائے ۔

وزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ الیکشن کمیشن آئندہ الیکشن کی تاریخ دے گا ،انتخابات اکتوبر نومبر جب بھی ہوں گے اعلان الیکشن کمیشن نے کرنا ہے ، ہم جگہ جگہ جا کر ادھار مانگ رہے ہیں، آئی ایم ایف کی منتیں کر رہے ہیں ،آئی ایم ایف سے معاہدہ فخریہ نہیں بلکہ لمحہ فکریہ ہے ، ملک کو ڈیفالٹ سے بچانے کیلیے جگہ جگہ امدا دمانگ رہے ہیں، یہ زندگی جینے کا طریقہ نہیں .

شہبازشریف کا کہناتھا کہ وقت آ گیا ہے کہ تعلیم پر مکمل توجہ دیں،دعا ہے اگلی حکومت جو بھی آئے تعلیم کو ترجیح دے،آئندہ جو بھی حکومت آئے تعلیمی وظائف کی رقم میں اضافہ کرے، مشکل دور بہت جلد گزر جائے گا ،پاکستان ایجوکیشن انڈونمنٹ فنڈ پر ملک بھر کے طلبا کا حق ہے،تعلیم کا فروغ سیاست نہیں عبادت ہے۔