نیویارک: یو این سلامتی کونسل میں قرآن پاک کی بے حرمتی کیخلاف پاکستان کی قرارداد منظور کر لی گئی۔
خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان کی قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی سمیت مذہبی منافرت کی مذمت کی گئی ہے،قرارداد میں قرآن پاک کی بے حرمتی میں ملوث عناصر کو انصاف کے کٹہرے میں لانے پر زور دیا گیا ہے ۔
خبر ایجنسی کے مطابق سلامتی کونسل میں قرارداد کی حمایت میں 28ممالک نے ووٹ دیاجبکہ 7ارکان نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا۔