ایمرجنسی کی صورت میں لینڈنگ سے 15 منٹ پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔ فائل فوٹو
ایمرجنسی کی صورت میں لینڈنگ سے 15 منٹ پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔ فائل فوٹو

لاہور، علامہ اقبال ایئر پورٹ کا رن وے ایک ماہ کیلیے روزانہ 3 گھنٹے بند

لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا رن وے ایک ماہ کیلیے روزانہ تین گھنٹے کیلیے بند کیا جائے گا ۔

سول ایوی ایشن کے مطابق علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ رن ویز صبح 5 سے 8 بجے تک دستیاب نہیں ہونگے، فیصلہ ان اوقات میں مون سون کے باعث پرندوں کی بڑھتی موجودگی کے پیش نظر کیا گیا۔

ایمرجنسی کی صورت میں لینڈنگ سے 15 منٹ پہلے آگاہ کرنا ہوگا۔نوٹم 15 جولائی سے 15 ستمبر 2023 تک رن ویز 36R/18Lاور 36L/18R دونوں کے لیے نافذ العمل ہوگا۔