اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سابق صوبائی صدر اور سابق وزیر دفاع پرویز خٹک کی بنیادی رکنیت ختم کر دی۔
پاکستان تحریک انصاف کے جنرل سیکرٹری عمر ایوب کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پرویز خٹک کو 21 جون کو شو کاز نوٹس جاری کیا گیا تھا، پی ٹی آئی کے اراکین کو پارٹی چھوڑنے سے متعلق بات علم میں آنے کے بعد نوٹس کا جواب 7 یوم میں مانگا گیا تھا، جس کا جواب انہوں نے نہیں دیا۔